• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے، اسحاق ڈار

شائع August 13, 2014
— اے پی پی فوٹو
— اے پی پی فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کو تین سو ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اسلام آباد میں بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بخوبی واقف ہیں کہ ان کا نگران سیٹ اپ کا مطالبہ غیرآئینی ہے اور وزیراعظم کو ان کی خواہشات کے مطابق ہٹایا نہیں جاسکتا۔

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ عمران خان اور آزادی مارچ کا معاملہ سیاسی طریقے سے حل کیا جائے گا، جبکہ طاہر القادری کے مارچ سے انتظامی طریقے سے نمٹا جائے گا۔

پی ٹی آئی وائٹ پیپر

اسحاق ڈار نے مالی بجٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہر شعبہ زندگی کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں خاص طور پر نوجوانوں کے لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت ایک سال کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ان کا اصرار تھا کہ بجٹ میں صرف صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہی اقدامات نہیں کیے گئے بلکہ زرعی شعبے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کاشتکاروں میں قرضوں کی تقسیم کے لیے پانچ سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر زرعی مقاصد کے لیے بھی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ صرف اعلیٰ ہی نہیں عوامی طبقے کے لیے بھی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

جاوید Aug 13, 2014 06:54pm
ہاں جی اب ہم عوام کی بجاے صرف غریب عوام سے ٹیکس لیتے ہیں- سٹاک مارکیٹ میں امیر جتنا مرضی غریب عوام کا پیسا لوٹیں آپ کو کوی نھیں پوچھے گا- حتکہ آپ سے کیپیٹل گینز ٹیکس بھی نہیں مانگیں گے- ہمارہ آپ سے پکا وعدہ ہے کہ پاکستان خواہ کیٹل گینز ٹیکس نہ لینے واحد ملک ہی کیوں نہ رہ جاے، آپ ٹیکس سے آزاد ہی رہیں گے- لعنت ہے ایسی بیرونی سرمایہ کاری پر جس میں پاکستان کا خسارہ ہی خسارہ ہے- ایک ڈالر آتا ہے اور اگلے ہی دن دس ڈالر لیکر بغیر کیپٹل گینز یعنی سرماے میں اٌضافے پر ٹیکس دیے باہر جاتے ہیں- اس ٹیکس اس لیے نہیں کیونکہ غیر ملکیوں کی طرح اسحاق ڈار بھی پاکستان کے غریب عوام کی بھیجی ہو زرمبادلہ کو واپس آپ ہی کے ملک واپس لیجانے کے گنہونے کاروبار میں ملوس ہے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024