• KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm
  • KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm

رابن ولیمز نے خودکشی کی تھی

شائع August 13, 2014
تریسٹھ سالہ رابن ولیمز پیر کو اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے — اے پی فوٹو
تریسٹھ سالہ رابن ولیمز پیر کو اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے — اے پی فوٹو

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ معروف امریکی مزاحیہ اداکار رابن ولیمز نے خودکشی کی ہے۔

تریسٹھ سالہ لیجنڈری اداکار رابن ولیمز پیر کو اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے۔

میرین کاؤنٹی کے شیرف لیفٹیننٹ کیتھ بوائڈ نے بتایا کہ رابن ولیمز ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انھوں نے پھندا لگا کر خودکشی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ولیمز کو ان کی بیوی نے اتوار کی شام زندہ دیکھا تھا اور پیر کی دوپہر ان کی لاش ملی۔

شیرف نے بتایا کہ منگل کی صبح پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کی موت گلا گھٹنے سے ہوئی لیکن حکام حتمی طور پر اعلان سے پہلے ولیمز کے جسم سے لیے جانے والے نمونوں کے نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ولیمز کی بیوی سوزن شنائیڈر نے ان کے مداحوں سے کہا ہے کہ انھیں اس خوشی کے لیے یاد رکھا جائے جو انھوں نے دنیا کو دی۔

ہالی وڈ کے واک آف فیم میں رابن ولیمز کے ستارے کو ان کے مداحوں نے گلدستے اور شمعیں رکھ کر عارضی یادگار میں تبدیل کر دیا ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے رابن ولیمز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ولیمز نے ہمیں ہنسایا بھی اور رلایا بھی۔


‫رابن ولیمز: لیجنڈری اداکار کی یادگار تصاویر


رابن ولیمز کی مقبول فلموں میں سے ایک 'گڈ مارننگ ویت' نام ہے، انہیں فلم 'گڈ ول ہنٹنگ' میں بہترین کردار پر آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

رابن ولیمز شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے اور حال ہی میں بحالی کے مرکز میں دوبارہ گئے تھے۔

انہوں نے اپنی لامحدود صلاحیتوں کو ان افراد کیلئے آزادانہ اور وافر طور پر استعمال کیا جنہیں ان کی ضرورت تھی۔

ان کے فن سے دوسرے ملکوں میں تعینات امریکی فوجیوں سے لے کر گلی محلوں میں رہنے والے شہری بھی یکساں طور پر محظوظ ہوئے۔


مشہور شخصیات کا رابن ولیمز کی موت پر اظہار افسوس


کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025