• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سیاسی کشیدگی پر پی پی پی کی 11 رکنی کمیٹی

شائع August 12, 2014
سابق صدر آصف علی زرداری  فائل فوٹو۔۔۔
سابق صدر آصف علی زرداری فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ختم کرنے کی خاطر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 11 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پی پی پی کے پولیٹیکل سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کمیٹی سینیٹر رحمان ملک، ایم این اے میڈم فریال تالپور، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، رکن سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، سابق اراکین قومی اسمبلی امتیاز صفدر وڑائچ،جاوید وڑائچ اور افضل ندیم چن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سابق رکن قومی اسمبلی خانزادہ خان، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، اور سینیٹر صابر بلوچ اور فتح محمد حسنی پر مشتمل ہو گی۔

سینیٹر رحمان ملک کو خصوصی کمیٹی کے کنوینر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کمیٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی اراکین فوری طور پر دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں۔

اس موقع پر زرداری نے کمیٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کا ایسا حل نکالا جائے کہ جمہوریت پٹڑی سے نہ اترے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کا حل نکالنے میں کمیٹی کردار ادا کرے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024