• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران خان کی نظر بندی حالات بگاڑ سکتی ہے، خورشید شاہ

شائع August 12, 2014
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ  فائل فوٹو۔۔۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ فائل فوٹو۔۔۔

*اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے عمران خان کو نظربند کرنے کی کوشش کی تو اس سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ *

اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا دوبارہ انخابات کا مطالبہ ناقابل فہم ہے کیونکہ جس الیکشن کمیشن نے مئی 2013 میں عام انتخابات کرائے ہیں دوبارہ بھی وہی کرائے گا۔

پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ نئے انتخابات کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے جس کے لئے اچھا خاصہ وقت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری بیانات کی وجہ سے اپنے لئے ہی مسائل پیدا کر رہے ہیں اور اگر ان کے قتل و غارت کے بیانات مذاق ہیں تو ایسا مذاق نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادری صاحب کو بے نظیر بھٹو کے طرز عمل سے سیکھنا چاہئے جن کو قاتلوں کا پتہ تھا پھر بھی انتقام لینے کی بات نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024