• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی کے ساحل پر 'ستر فٹ' لمبی وہیل مچھلی

شائع August 12, 2014

کراچی: کراچی میں گھاس بندر کے ساحل پر سترفٹ سے زائد لمبی ایک وہسڑ وہیل مچھلی مردہ حالت میں لائی گئی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے جانے والی دو لانچوں کے جال میں یہ مچھلی مردہ حالت میں پھنس گئی تھی، جسے آج صبح ساحل تک لایاگیا۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر یہ مچھلی زندہ حالت میں لانچوں سے ٹکرا جاتی تو اس سے نقصان کا اندیشہ تھا۔

اس سے قبل بھی ایک تیس سے چالیس فٹ مردہ مچھلی کراچی کے ساحل پر پائی گئی تھی۔

ماہی گیروں کے مطابق ابھی تک انھوں نے انتظامیہ سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

ماہی گیروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی فش ہاربر میں اس سیزن میں بڑی مچھلیوں کے ساحل پر آنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

جس کی بڑی وجہ سمندری آلودگی کو قرار دی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024