• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

سعودی عرب: تمباکو کی 13 ارب ریال مالیت کی درآمدات

شائع August 12, 2014
سعودی عرب سمیت شیشہ کے ذریعے تمباکو پینے کا رجحان عام ہے۔ —. فائل فوٹو اوپن سورس میڈیا
سعودی عرب سمیت شیشہ کے ذریعے تمباکو پینے کا رجحان عام ہے۔ —. فائل فوٹو اوپن سورس میڈیا

ریاض: مقامی میڈیا نے حالیہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پچھلے چار سال کی مدت کے دوران 13 ارب ریال کی مالیت کی سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات درآمد کی گئیں۔

سعودی روزنامے عرب نیوز کی ایک رپورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں تمباکو کی درآمد کی مالیت میں پچھلے چار سالوں کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

2010ء کے دوران اس کی مالیت 2.6 ارب سعودی ریال تھی، 2011ء میں تین ارب ریال، 2012ء میں 3.5 ارب ریال اور 2013ء میں یہ 3.8 سعودی ریال تک جاپہنچی۔

سعودی عرب میں 2013ء کے دوران درآمد کی جانے والی تمباکو کی مصنوعات کا ایک بڑا حصہ یعنی 91 فیصد تین ملکوں سے منگایا گیا، جن میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور ترکی شامل ہیں، اس درآمد کی مالیت 3.2 ارب سعودی ریال تھی۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس میں 57 فیصد حصہ جرمنی سے درآمد کیے جانے والے سگار کا تھا، جس کی مالیت دو ارب سعودی ریال تھی۔ اس کے بعد سوئٹزرلینڈ کا نمبر رہا، جسے کل درآمدات کا سترہ فیصد میسر آیا، جس کی مالیت ساٹھ کروڑ تیس لاکھ ریال تھی۔جبکہ ترکی سے درآمد کی گئی تمباکو کی مصنوعات کی مالیت 59 کروڑ نوّے لاکھ سعودی ریال رہی، کل درآمدات میں ترکی کا حصہ بھی سترہ فیصد تھا۔

سعودی عرب میں سترہ سے زیادہ ملکوں سے سگریٹ منگوائی جاتی ہے۔

جنوبی افریقہ دس کروڑ چالیس لاکھ ریال کی مالیت کے ساتھ سعودی عرب کو تمباکو برآمد کرنے والا چوتھا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ اس کے بعد ہندوستان (سات کروڑ تیس لاکھ ریال کی مالیت کے ساتھ)، چیک ری پبلک (پانچ کروڑ نوّے لاکھ ریال)، فرانس (چار کروڑ تین لاکھ ریال)، انڈونیشیا (ایک کروڑ ستّرلاکھ ریال)، پولینڈ (ایک کروڑ چالیس لاکھ ریال)، فلپائن (ایک کروڑ تیس لاکھ ریال) مصر (اسّی لاکھ ریال)، یمن (ساٹھ لاکھ ریال)، لیسوتھو (تیس لاکھ ریال)، پاکستان (ستائیس لاکھ ریال) اور اٹلی (بیس لاکھ ریال)۔ جبکہ دیگر ممالک سے سعودی عرب درآمد ہونے والی تمباکو کی مصنوعات کی مالیت سترہ لاکھ سعودی ریال بنتی ہے۔

سگریٹ کے علاوہ سعودی عرب میں تمباکو کی دیگر اقسام بھی درآمد کی جاتی ہیں، جیسے کہ شہد سے بھرا تمباکو، جس کی درآمد کا تخمینہ نو کروڑ تیس لاکھ سعودی ریال لگایا گیا ہے، ’جرک ‘ دو کروڑ اسّی لاکھ ریال کی مالیت کا، مینوفیکچرڈ تمباکو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ریال اور دو کروڑ چالیس لاکھ سعودی ریال کی مالیت کے دیگر اقسام کے تمباکو منگوائے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024