• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

گل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور

شائع August 11, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

کراچی:پاکستان کے تجربہ کار باؤلر عمر گل دائمی گھٹنے کی چوٹ کے پیش نظر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

ٹیسٹ میں 163 جبکہ ون ڈے میچوں میں 173 حاصل کرنے والے تیس سالہ گل کہتے ہیں کہ اگر وہ اکتوبر-نومبر متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریز کے لیے فٹ نہ ہو سکے تو پھر اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

پاکستان کے سپورٹس چینل جیو سپر سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا:فی الحال مجھے نہیں پتہ کہ میرا مستقبل کیا ہے کیونکہ میں اپنے گھٹنے کی وجہ سے آرام میں نہیں۔

'میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی کی امید کر رہا ہوں، لیکن اگر ایسا نہ ہو سکا تو میں شاید ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دوں'۔

جنوبی افریقہ کے دورے پر زخمی ہونے کے بعد مئی، 2013 آسٹریلیا میں گل کے گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی۔

سرجری کے بعد سے فاسٹ باؤلر دو مرتبہ کرکٹ میں واپسی کی ناکام کوشش کر چکے ہیں۔

سینتالیس ٹیسٹ میچ کھیلنے والے گل نے بتایا کہ انہیں اب بھی گھٹنے کی تکلیف ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مزید ٹریننگ کا مشورہ دیا ہے۔

'میں باؤلنگ کرتے ہوئے تکلیف محسوس کرتا ہوں ۔ اگر میں خود سے ابھی پوچھوں کہ آیا میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتا ہوں تو میرا جواب نہ ہو گا'۔

'میری کرٹ ابھی باقی ہے لیکن مجھے نہیں پتہ کہ سیلکٹرز یا پاکستان ٹیم کے کوچ مجھے لے کر کیا سوچتے ہیں، تاہم میرا ہدف آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں واپسی ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025