• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

نواز شریف کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اعتزاز احسن

شائع August 11, 2014
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کسی بھی قسم کے تشدد سے دور رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے حالیہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سمیت کئی حل عمران خان کے سامنے رکھے گئے مگر تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں جو کہ افسوس ناک ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پارلیمنٹ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پرامن احتجاج کے لیے رکاوٹیں نہیں پیدا کرنی چاہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب میں کبھی خون خرابہ نہیں ہوتا اس لیے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پولیس کے خلاف بیانات کی روشنی میں ان کا حقیقی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کئی برا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ حکومت نہیں بلکہ عمران خان اور طاہر القادری ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ آرمی طاہر القادری کے مطالبات کے باجود کسی بھی قسم کی مداخلت کے حق میں نہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

Khuram Murad Aug 11, 2014 10:47pm
ان کو پتہ ہے اگلی باری انکی ہے۔ یہ عمران خان یا قادری صاحب کی حمائیت کبھی نہیں کریں گے۔ انکا الو تو تب سیدھا رہے گا جب ایک باری نواز لیگ کی اور دوسری باری پیپلز پارٹی کی۔ کیونکہ ماشاء اللہ اولادیں جوان ہو گئی ہیں اور اقتدار اگلی نسل کو منتقل کرنا ہے۔ یہی ہے پاکستان کی جمہورئیت جسکی آڑ میں یہ لوگ پاکستان کو نوچتے آئے ہیں۔ موصوف کو سورۃ اخلاص یاد نہیں اور مشورے کیسے اطمینان سے دے رہے ہیں جیسے با بائے جمہورئت یہی ہیں۔
touseef sajid Aug 11, 2014 11:43pm
G bilkul imran khan or tahir ul Qadri par zimadari aayd ho jo bhi nuqsan hoa cause un k elawa fasli btero par bhi bnna chahiy ye bhi possible he k mushkal waqt aansy par fasli btere bhag jai ab wo tanga parties k sarbrah he
Javid Hussain Aug 12, 2014 11:09am
Now is the right time every body should participate in march not only punjab all provinces should start march to eradicate the already spoiled system.
Zubair khan Aug 13, 2014 06:38am
@Javid Hussain: Phalay hi Pakistan mushkal main hai aur kyon ghareeb logon Kai lay mushkalat payda karnay ka sooch rahay ho agar kuch kar sakaty ho to taleem aam karo sub theek ho gay ga. Insha Allah.
Zubair khan Aug 13, 2014 06:39am
@Javid Hussain: Phalay hi Pakistan mushkal main hai aur kyon ghareeb logon Kai lay mushkalat payda karnay ka sooch rahay ho agar kuch kar sakaty ho to taleem aam karo sub theek ho gay ga. Insha Allah.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024