• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈر اجلاس جاری

شائع August 11, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت فوجی ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں کور کمانڈرز اجلاس آج پیر کے روز جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں ملکی اندرونی سلامتی کی صورتحال سمیت پیشہ وارانہ امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ کانفرنس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے ایک لائن پر مشتمل اعلامیے میں اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے مطلع کیا گیا تھا، تاہم اس میں اس کے ایجنڈے کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں آرمی چیف اور پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان نے نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024