آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں کور کمانڈرز کو اجلاس طلب کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ایک لائن پر مشتمل اعلامیے میں اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے مطلع کیا گیا تاہم اس میں اس کے ایجنڈے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر آرہی ہے جب دو روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں آرمی چیف اور پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی حکومت پہلے ہی دارالحکومت میں آئین کے آرٹیکل 245 کا نفاذ کرتے ہوئے فوج کو طلب کرچکی ہے۔
فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکورٹی بشمول آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔