پنجاب حکومت نے الطاف حسین کا مطالبہ پورا کردیا
لاہور: حکومت پنجاب نے متحدہ قومی موومنٹ کے قافلے کو خوراک لے کر منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کے وفد کو آدھے گھنٹے میں راشن لے کر منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے کی جازت نہ دی گئی تو پورا ملک جام کر دیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ وہ تصادم کیخلاف ہیں اور نہیں چاہتے کہ امن وامان کامسئلہ پیداہو۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قافلے کو راشن لے کر منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے سے روک دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا قافلہ معصوم بچوں کیلئے دودھ اور خواتین کیلئے کھانا لیکر جارہا ہے۔
دوسری جانب راشن لے کر جانے والے وفد میں شامل ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اناج لے کر جا رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے انہیں ایسا نہیں کرنے دے رہی۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود ٹرکوں سے کھانے کے ڈبے ٹرکوں سے اتار منہاج القران سیکریٹریٹ تک پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے انہیں ماڈل ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کی ہے لیکن انہیں انتظامیہ کی جانب سے کیمپ بھی نہیں لگانے دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی یا مذہبی جماعت جلسہ یا احتجاج کرتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں