• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ڈاکٹر طاہر القادری کا ہر شہر میں یوم شہداء منانے کا اعلان

شائع August 9, 2014
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری—۔فائل فوٹو
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری—۔فائل فوٹو
۔ —رائٹرز فوٹو
۔ —رائٹرز فوٹو

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک کے ہر علاقے میں یوم شہدا منانے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نےظلم کا ریکارڈ توڑد یا ہے اور یوم شہداکو روکنےکے لیےظلم کی انتہا ہوگئی ہے۔

پی اے ٹی سربراہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کریک ڈاؤن کرکےقتل عام کرناچاہتی ہے۔ ‘شہبازشریف نےیوم شہداکےلیے آنےوالوں قافلوں پرگولی چلانے کاحکم دیاہے’ ۔

طاہر القادری کے مطابق پنجاب میں7 کارکنوں کوشہید اور ہزاروں کوزخمی کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی اے ٹی کے کارکنوں کو بنیادی انسانی ضروریات سےمحروم کردیاگیا۔ ‘کنٹینرزکھڑے کرکے ہزاروں افرادکوبھوک پیاس سےمارنے کی سازش کی گئی’۔

طاہرالقادری نے کہا کہ 15 سے20 ہزارکارکن گرفتارکیےجاچکےہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب بھرمیں کارکنوں کےرشتہ داروں کوہراساں کیاگیا۔ ‘گھروں میں گھس کرخواتین کےدوپٹے کھینچے گئے'۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ‘ادھرسے ظلم کی اورہماری طرف سےمظلومیت کی انتہاہوچکی ہے'۔


پنجاب میں پی اے ٹی کارکنوں، پولیس میں تازہ جھڑپیں


لاہور: ضلع ملتان میں پولیس کے ساتھ تصادم میں زخمی ہونے والا پاکستان عوامی تحریک کا ایک کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ کارکن بھکر میں زخمی ہوا تھا جسے بعد میں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پنجاب میں پی اے ٹی کے کارکنوں سے جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ادھر، ہفتہ کو لاہور میں پی اے ٹی کے کارکنوں نے تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اگر انہیں اشتعال دلایا گیا تو وہ مزید پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے یرغمال پولیس اہلکاروں کے بدلے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

یرغمال پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پر جا رہے تھے جب پی اے ٹی کے کارکنوں نے ان پر حملہ کرتے ہوئے ان سے سرکاری اسلحہ اور دوسری اشیاء چھین لیں۔

لاہور میں منھاج القرآن سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت کوئی پولیس اہلکار تعینات نہیں۔


جہلم میں 15 پولیس اہلکار یرغمال


جہلم کے علاقے پنڈ دادنخان میں پی اے اٹی کے کارکنوں نے جھڑپ کے بعد پندرہ پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

کارکنوں نے نقل و حرکت روکنے کے لیے علاقے میں لگائی گئی رکاوٹوں کو توڑنے کے بعد ان اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔

اس موقع پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس سے کچھ مظاہرین بے ہوش ہو گئے۔

پولیس اور مظاہرین میں وقفے وقفے سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔


گوجرانوالہ میں 55 پولیس اہلکار زخمی


گوجرانوالہ میں پاکستان عوامی تحریک کے قافلے یوم شہداء میں شرکت کے لیے سادھوکی میں پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد لاہور کی جانب روانہ ہو گئے۔

قافلے اپنے پیچھے جلتی ہوئی موٹر سائیکلیں ،ٹوٹی ہوئی گاڑیاں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ گئے ۔

گوجرانوالہ سے بھی سینکڑوں مرد و خواتین پر مشتمل قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوئے جن کا قلعہ چند بائیپاس، ٹول پلازہ ، موڑ ایمن آبا د اور سادھوکی میں پولیس نے روڈ پر کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے زبردستی راستہ روکا۔

اس دوران پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا ، جس پر پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

بعد میں مشتعل کارکنان نے پولیس سمیت متعدد پرائیویٹ گاڑیوں اور ٹال پلازہ کے شیشے توڑ دئے جبکہ موٹر سائیکلوں کو نذر آتش بھی کیا گیا ۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے اعلی آفیسران سمیت پچپن پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں ۔

پولیس اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکنوں کے درمیان جمعہ کو اس وقت جھڑپوں کا آغاز ہوا جب سینکڑوں ڈنڈہ بردار کارکنوں نے ماڈل ٹاؤن کے اطراف پولیس کا حصار اور رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے پی اے ٹی کو دس اگست کے روز 'یوم شہدا' منانے سے روکنے کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر اور دفتر کا محاصرہ کرلیا تھا۔

سرکاری حکام کی جانب سے پی اے ٹی کے قافلوں کو لاہور جانے سے روکنے پر جمعہ اور ہفتہ کی رات فیصل آباد، بھکر، میانوالی، خوشاب، اوکاڑہ اور سرگودھا میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔

اضافی رپورٹنگ: گجرانوالہ سے اقبال مرزا، لاہور سے عارف ملک اور ملتان سے حسنین زیدی

تبصرے (2) بند ہیں

navid ahmad Aug 09, 2014 10:34am
مزیدخونخرابہ نہ ھوتاکہ مصر کاسا ماحول پیداھوجاۓ
Sunny Aug 09, 2014 01:16pm
govt ki is harkat ka usay khumiyaza bhigatna parega. logo ki jaano ka ziyaa ab dono bhaiyo ko jahannum raseed kardegi.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024