• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عمران سیاسی وجوہات کے باعث مارچ ملتوی نہیں کر سکتے، خورشید شاہ

شائع August 8, 2014
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ ، فائل فوٹو۔۔۔۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ ، فائل فوٹو۔۔۔۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نےکہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سیاسی وجوہات کی بنا پر اپنا لانگ مارچ ملتوی نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتیں موجودہ سیاسی بحران میں ثالثی کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے ان گنت قربانیاں دیں ہیں اور وہ حکومت کو نہیں نظام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی اجازت دینا چاہیے کیونکہ فراخدلی کا مظاہرہ کرنے سے بحران حل ہو سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران میں مائنس ون فارمولا لاگو کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اپنے لیڈر کی علیحدگی برداشت نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر قبل ازوقت انتخابات کی طرف گئے تو موجودہ الیکشن کمیشن کو ہی انتخابات کرانا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024