لاہور: رانا اسد کا طاہر القادری کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس
لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کے بھائی رانا اسد نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کے بھائی رانا اسد بھی طاہرالقادری کے خلاف میدان میں آگئے ہیں اور انھوں نے آج بروز جمعہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔
رانا اسد کے وکیل شمیم الرحمان کی جانب سے بھجوائے گئے اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران رانا اسد پر دس دس لاکھ روپے لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری دس دن کے اندر اس کا جواب دیں اور اگر وہ جواب نہ دے سکیں تو پھر وہ اسی طرح با قاعدہ سب کے سامنے آکر معافی مانگیں۔
تبصرے (1) بند ہیں