• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

عمران خان کا قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

شائع August 8, 2014
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے—۔فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے—۔فائل فوٹو
وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ہفتے کو قومی سلامتی کانفرنس طلب کرلی—۔فائل فوٹو اے ایف پی
وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ہفتے کو قومی سلامتی کانفرنس طلب کرلی—۔فائل فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کل بروز ہفتہ قومی سلامتی کانفرنس طلب کی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بری فوج کے سربراہ، ڈی جی آئی ایس آئی ، چاروں وزرائے اعلیٰ اور پارلیمانی لیڈر شرکت کریں گے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق اجلاس میں ضرب عضب کے حوالے سے تمام پارلیمنٹیرینز کو بریفنگ دی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ اس آپریشن میں کیا ہونے جارہا ہے۔

آپریشن ضرب عضب میں ممکنہ توسیع کے حوالے سے بھی تمام سیاستدانوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

چونکہ اس کانفرنس میں پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ فوجی قیادت بھی شامل ہوگی تو اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس میں ضرب عضب پر بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے سیکیورٹی کی صورتحال کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے نمائندے کے مطابق پاکستان اس وقت حالت جنگ کی سی صورتحال سے دوچار ہے اور فوج ایک اہم آپریشن میں مصروف ہے، لہٰذا اس بات کا امکان ہے کہ کانفرنس میں سیاسی قائدین کو قائل کیا جائے گا کہ تمام سیاسی جماتیں ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہوں اور ایک قومی اتفاق رائے نظر آئے تاکہ فوج سکون کے ساتھ اپنے آپریشن کو مکمل کر سکے۔

یاد رہے کہ چودہ اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ اور دس اگست کو پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر طاہر القادری نے یوم شہداء منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

کہا یہ جا رہا ہے کہ کل ہونے والی کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں یہ سوال اٹھایا جائے گا کہ کیا سیاسی قیادت مختلف دھڑوں میں بٹ کر ملک کی سلامتی کے لیے مشکلات پیدا نہیں کر رہی ہے؟

قومی سلامتی کانفرنس کے کل ہونے والے اجلاس میں بنیادی طور پر ضرب عضب کے تناظر میں ملکی حالات پر بریفنگ دی جائے گی۔

تاہم اس کے ساتھ ساتھ اس کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کو بھی قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ اختلافات چھوڑ کر ملکی سلامتی کے حوالے سے متحد ہو جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024