• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:55pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:32pm
  • ISB: Asr 4:47pm Maghrib 6:40pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:55pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:32pm
  • ISB: Asr 4:47pm Maghrib 6:40pm

ڈی آئی جی حیدرآباد کا گن مین فائرنگ سے ہلاک

شائع August 8, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

حیدر آباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں ایک اور پولیس اہلکار کو جمعرات کی رات گن پوائنٹ پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

مقتول فرحان بیگ حیدر آباد کے ڈی آئی جی جیل خانہ جات مظفر صدیقی کا گن مین تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار فرحان ڈیوٹی جارہے تھے کہ انہیں لطیف آباد نمبر چھ کی عائشہ منزل کے قریب گھات لگاکر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

فرحان کے سر پر تین گولیوں لگیں اور ہسپتال پہنچنے تک وہ انتقال کرچکے تھے۔

ڈی آئی جی مفظر جائے وقوع سے کچھ ہی فاصلے پر رہتے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور مقتول کا ہتھیار اور موبائل فون اپنے ساتھ لے گئے۔

مظفر نے بتایا کہ فرحان بلٹ فروف جیکٹ پہنے ہوئے تھے تاہم وہ ہیلمٹ نہیں پہنے تھے جسے عام طور پر پہنا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ واقعہ پر فوری طور پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

نومبر 2013 کے بعد سے حیدر آباد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

چھ جولائی کو لطیف آباد ہی میں تین پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

تاحال کسی ملزم کو واقعے کے بعد گرفتار نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2025
کارٹون : 15 اپریل 2025