• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

پی ٹی آئی کا 'آزادی' مارچ عدالت میں چیلنج

شائع August 7, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزادی مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

عبداللہ طاہر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزادی مارچ بنیادی حقوق کے خلاف ہے، جس سے نہ صرف یوم آزادی پر اسلام آباد کے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت متاثر ہوگی بلکہ اس سے سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہو جائیں گے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس مارچ کو روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چودہ اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا آزادی مارچ 2013 کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف احتجاج ہے، جس میں انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف حکومت سے مستعفیٰ ہونے اور دوبارہ انتخابات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) حکومت کو اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے فیصلے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے بھی 10 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے اپنے کارکنوں کی یاد میں ‘یوم شہداء’ منانے کا اعلان کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024