• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شریف برادران اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں، طاہر القادری

شائع August 5, 2014
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری—۔فائل فوٹو
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری—۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ایک ایک لاش کا بدلہ دینا ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری پنجاب حکومت پر 'اوچھے ہتھکنڈے' استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران اتنا ہی ظلم کریں جس کا جواب بھی وہ برداشت کرسکیں'۔

انہوں نے 10اگست کو پر امن یوم شہداء منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'ابھی ہم نےیوم شہداء کا اعلان کیا ہے، یوم انقلاب کا نہیں'۔

طاہر القادری نے کہا کہ یوم شہداء میں آنے والوں کا راستہ روکنےکی تیاری شروع ہوگئی ہے اور پنجاب میں ٹرانسپورٹرز سے گاڑیوں کی چابیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'پولیس آئین اور قانون کے تابع رہے کیونکہ وہ جتنا ظلم کریں گے، ان کا مستقبل اتناہی خوفناک ہوگا'۔

پی اے ٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کوئی ادارہ غیر سیاسی نہیں رہا اور وہ آئین اورقانون کی بالادستی اورسربلندی کی جنگ لڑرہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

DR HASNAIN Aug 06, 2014 02:57am
PM NAWAZ SHARIF NEITHER HONEST NOR SINCERE WITH PAKISTAN AND ITS PEOPLES?
راضیہ سید Aug 06, 2014 02:23pm
مقام حیرت ہے کہ طاہر القادری عدم برداشت کے حامل معاشرے کو اعتدال کا درس دینے کی بظاہر کوشش کر رہے ہیں حالانکہ ان کے ذاتی اقدامات اس بات کی نفی کرتے ہیں ، مثلا جو لیڈرخود ہی انقلاب انقلاب کا نعرہ لگائے اور اس انقلاب کے لئے اپنی ہی جماعت کے لوگوں کی جانیں قربان کردے پھر طرح طرح کے بہانے بنا کر خود کو بے گناہ ثابت کرے ،، حکومت کے بارے میں وہ بات کر رہے ہیں لیکن یہ بھی بتا دیں کہ ملک بھر میں جو بھی ایجی ٹیشن ہو ، کیا ریاستی مشینیری خاموش تماشائی بنی رہے ، قادری صاھب آپ بھی اسلام کے نام پر انقلاب کے نام پر ، انتہا پسندی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کر دیں ، اتنا ہی بے وقوف بنائیں جتنا کوئی بن سکتا ہے ، آپ بھی کبھی ائیر لائن والوں کی برداشت آزماتے ہیں ، کبھی کوئی ضد کر کے راولپنڈی ، اسلام آباد کو میدان کارزار بناتے ہیں ، کچھ خود پر بھی نظر کیجئے ، باقی رہےشریف صاحب تو آپ شریف ہونے کا ثبوت دیں ، حکمرانی کے نشے میں اتنے چور نہ ہو جائیں کہ لوگوں کی رہی سہی برداشت بھی جواب دے جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024