• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فلسطین، اسرائیل 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر رضامند

شائع August 5, 2014
فوٹو اے پی
فوٹو اے پی

قاہرہ: اسرائیل اور فلسطین نے 72 گھنٹوں کی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے ہو گا۔

مذاکراتی عمل میں ثالت کا کردار ادا کرنے والے ملک مصر کے ایک آفیشل نے بتایا کہ مصر نے متعلقہ ملکوں سے رابطہ کر کے انہیں 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر آمادہ کر لیا ہے۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ مزید وفود کے مصر پہنچنے پر مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا اور جلد کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے فلسطین کا ایک وفد مصر میں موجود ہے جس میں حماس کا نمائندہ بھی موجود ہے اور اس سلسلے میں مصری آفیشل ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ابھی تک اسرائیل نے کوئی بھی مذاکرات کار مصر نہیں بھیجا۔

فلسطینی وفد کے سربراہ عظام الاحمد نے قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین نے مصر کی جانب سے تجویز کردہ سیز فائر پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فی الحال اس سلسلے میں کوئی ردعمل یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی ہوائی حملوں سے 1800 فلسطینی مرد‘ خواتین اور بچے ہلاک ہوئے جبکہ 9500 شدید زخمی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024