• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آزادی مارچ روکنے کیلئے 'خفیہ فنڈ' کے استعمال کا الزام

شائع August 4, 2014
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید—۔آن لائن فوٹو
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید—۔آن لائن فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چودہ اگست کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا ابتدائی خفیہ فنڈ جاری کیا ہے۔

اتوار کو پارٹی سیکریٹریریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈ جمع کرنے کا فیصلہ مری میں کچھ بیوروکریٹس اور وزرا کے مطالبے پر وزیراعظم نوز شریف کی جانب سے ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہنگامی بنیادوں پر فنڈ کا انتظام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

محمود الرشید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فائدہ اٹھا نے والے کنٹریکٹروں، تاجروں اور صنعتکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ اس فنڈ میں رقم جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر شہروں کے تاجروں اور صنعتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ 'لٹیروں' سے ہوشیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں نے ہمیشہ طبقہ اشرافیہ کی مدد کی ہے، لیکن اب جمہوریت، معاشی استحکام اور ملک کی ترقی کی خاطر انھیں عام آدمی کی مدد کرنی چاہیے۔

محمود الرشید نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو پی ٹی آئی کے ساتھ قدم ملانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی وہ انسان ہیں جو اس ملک میں حقیقی جمہوریت لا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024