• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین میں زلزلہ، 360 افراد ہلاک

شائع August 3, 2014 اپ ڈیٹ August 4, 2014
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

بیجنگ : چین کے جنوب مغربی صوبے یونان میں اتوار کو6.3 کی شدت کے زلزلے میں کم از کم 367 افراد ہلاک اور 1,881 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ہزاروں عمارتیں اور اسکول منہدم ہو گئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی صوبے وینپنگ سے گیارہ کلومیٹر دور یونن کے صوبے تھا۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے ژنہوا کے مطابق اتوار کو آنے والے اس زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 150 ہے۔

صوبائی انفارمیشن بیورو کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث کثیرآبادی والے علاقے لدیان 120 افراد ہلاک اور 1300 زخمی ہوئے جب کہ 180 اب بھی لاپتا ہیں۔

صوبے کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے باعث قیوجیا کے علاقے میں بھی 24 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین میں دو ہزار بارہ میں آنے والے پانچ عشاریہ سات شدت کے زلزلے میں بھی اسی افراد مارے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024