• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

تحریک انصاف کا احتجاج جائز ہے، سراج الحق

شائع August 3, 2014 اپ ڈیٹ August 4, 2014
— آئی این پی فائل فوٹو
— آئی این پی فائل فوٹو

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے چودہ اگست کو تحریک انصاف کا احتجاج جائز ہے تاہم خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کاساتھ نہیں دیں گے۔

پشاور المرکز اسلامی میں پاکستان جمہوری اتحاد کے سربراہ صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ چودہ اگست کو تحریک انصاف کا احتجاج جائزہے تاہم عمران خان نے اس سلسلے میں جماعت اسلامی سے کسی بھی قسم کی مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسمبلی توڑنے سے متعلق تحریک انصاف کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی۔

سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے حوالے سے تحریک انصاف کاساتھ نہیں دیں گے کیونکہ خیبرپختونخوا میں ایسے حالات نہیں کہ اسمبلی توڑی جائے تاہم اگرپاکستان تحریک انصاف حکومت سے دستبردار ہوتی ہے تویہ اس کی مرضی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے سیاسی جماعتوں کو مسائل کا حل سیاسی انداز میں تلاش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہرقسم کے دباؤ سے آزاد ہونا چاہیے۔

سراج الحق کاکہنا تھا کہ آرٹیکل دو سو پینتالیس کا سہارا لے کر اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنا بلاجواز ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

guleanwer memon Aug 04, 2014 03:18am
جماعت اپنا پرانا جمہوریت کش داؤ کھیلنے کے لیئے تیار بیٹھی ہئے ان کو بیان بدلنے میں منٹ بھی نہیں لگےگا کیوں کہ ان کے مزے صرف فوجی حکومتوں میں لوٹے جا سکتے ہیں انتخابات میں ان کا جنازه نکل جاتا ہئے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024