• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کِک نے پاکستانی باکس آفس پر بھی تہلکہ مچا دیا

شائع July 30, 2014
آن لائن فوٹو—۔
آن لائن فوٹو—۔

کراچی میں ہونےو الی بولی وڈ فلم ‘کِک ‘ کی اسکریننگ کے موقع پر شائقین کے رش اور جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ ‘کِک ’ پاکستان میں اچھا خاصا بزنس کرے گی اور ان قیاس آرائیوں نے واقعی حقیقت کا دھوپ دھار لیا ہے۔

سلمان خان کی ‘کِک ‘نے عید الفطر کے پہلے روز تقریباً 20 اعشاریہ آٹھ ملین روپے کا بزنس کیا ہے۔

فلموں کے ڈسٹری بیوٹر اور اُن کی نمائش کے حوالے سے مشہور ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ‘ایڈوانس بکنگ کا وقت گزر چکا اور کِک پاکستانی سینماؤں پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ‘۔

اس سے قبل عامر خان کی فلم ‘ دھوم تھری’ نے اپنی ریلیز کے پہلے روز اور پہلے ہفتے کے دوران باکس آفس پر مجموعی طور پر 240 ملین روپے کا بزنس کیا تھا، جبکہ پاکستانی فلم ‘وار’ نے باکس آفس پر 230 ملین روپے کا بزنس کیا تھا'۔

ندیم مانڈوی والا کے مطابق ‘ کِک' ان دونوں فلموں سے زیادہ اچھا بزنس کرے گی کیوں کہ اس کے ریلیز ہونے کا وقت بہت اچھا ہے اور ہندوستان میں ریلیز ہونے کے محض 10 دن بعد ہی اسے پاکستانی شائقین کے لیے بھی سینماؤں پر پیش کردیا گیا ہے’۔

اُن کا کہنا ہے کہ ‘ پاکستانی فلم ‘ آپریشن 021 ‘ کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے ، لہذا 'کِک' کے لیے میدان بالکل خالی ہے’۔

کراچی کے بمبینو سینما کے مینیجر سلیم احمد کا کہنا کہ فلم ‘کِک’ پاکستان میں اچھا بزنس کرے گی ،کیوں کہ سلمان خان کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جا تا ہے’ ۔

بمبینو سینما پر کسی فلم کے پہلے روز کے بزنس کے حوالے سے تمام ریکارڈز ٹوٹ چکے ہیں اور فلم ‘کِک ’ نےعید الفطر کے پہلے روز ہر شو میں ایک لاکھ اسی ہزار روپے کا اوسط بزنس کیا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024