• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سلمان خان کا شادی نہ کرنے کا اعلان

شائع July 28, 2014
بولی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے پوری زندگی شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے—۔فوٹو اے ایف پی
بولی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے پوری زندگی شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے—۔فوٹو اے ایف پی

بولی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے آخر کار یہ اعلان کر دیا ہے کہ وہ کبھی شادی نہیں کریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی ڈی نیوز کے شو ‘اک ملاقات’ میں سلمان خان نے پوری زندگی شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ انھیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی وہ ہدایت کاری کے شعبے میں آگے جانا چاہتے ہیں، بلکہ وہ صرف اداکاری کے شعبے میں ہی نام کمانا چاہتے ہیں۔

ڈی ڈی نیوز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں بولی وڈ سپر سٹار نے کہا کہ وہ اپنے وقت کو بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں گے۔

سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنی غیر منافع بخش چیریٹی تنظیم ‘بینگ ہیومن‘ کے تحت کیے جانے والے سماجی کاموں میں ہی بہت خوش ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ وہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید شعبوں میں بھی کام کریں۔

یاد رہے کہ بولی وڈ سٹار سلمان خان کے سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کے ساتھ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024