• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'نقد رقم کی صورت میں فطرے کی ادائیگی خلافِ شریعت'

شائع July 28, 2014
سعودی عرب کے مفتیٔ اعظم شیخ عبدالعزیز۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
سعودی عرب کے مفتیٔ اعظم شیخ عبدالعزیز۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

جدہ: سعودی عرب کے مفتیٔ اعظم اور سینئر اسکالرز کے کمیشن اور افتاء کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضرورتمندوں کو فطرے کی نقد رقم کی صورت میں ادائیگی اسلام کی شرعی تعلیمات کے برخلاف ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی گزٹ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں شیخ عبدالعزیز کا بیان نقل کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’’فطرہ کی ادائیگی غذائی اشیاء کی صورت کی جانی چاہیٔے تاکہ غریب اور ضرورتمند بھی بھی دیگر مسلمانوں کی طرح عیدالفطر منا سکیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ فطرے کی ادائیگی نماز عید سے پہلے کی جانی چاہیٔے اور فطرہ انہی ممالک میں ادا کیا جاسکتا ہے جہاں مسلمان مقیم ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024