• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm

رحیم یار خان: لیاقت پور میں زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد ہلاک

شائع July 26, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

**رحیم یار خان: لیاقت پور میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق متاثرہ افراد نے یہ شراب کچے کے علاقے سے ایک شراب فروش سے خریدی، جسے پینے کے بعد اُن کی حالت نازک ہوگئی۔

ان افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد دم توڑ چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی کچے کے علاقے میں سستی شراب کی فروخت کا کاروبار اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے اور ہر سال ہی کچی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کے واقعات سامنے آتے ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کریک ڈاؤن بھی محض دکھاوے کے طور پر ہوتا ہے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جاتے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025