• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران خان بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

شائع July 26, 2014
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان—۔فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون کے نام اپنے خط میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی کے حوالے سےآواز اٹھائی ہے۔

عمران خان کی جانب سے بان کی مون کو لکھے گئےخط کا متن کچھ یوں ہے۔

میں پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے چیئر مین کی حیثیت سے پاکستان کے عوام کی جانب سے آپ کو یہ خط تحریرکررہا ہوں، جو اقوام متحدہ کی جانب سے امن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تائید میں ہمیشہ آگے آگے رہی ہے۔

ہم اسرائیل کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غزہ کے فلسطینیوں کے استحصال پر صدمے سے دوچار ہیں، جبکہ اقوام متحدہ اس ضمن میں ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

غزہ میں مرنے والے فلسطیبنیوں کی تعداد 800 سے زائد ہو چکی ہے اور اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یہ اُس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ریاست کی جانب سے دوسری ریاست اور اُس کے عوام کے خلاف جارحیت کو روکے۔

عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ ’یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکیں اور بحیثیت اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اب وقت آگیا ہے کہ آپ اس اہم ذمہ داری کو نبھائیں'۔

تبصرے (2) بند ہیں

راضیہ سید Jul 26, 2014 11:32am
عمران خان صاحب آپ کی جرات کو سلام کہ جو کام ہماری حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ آپ نے کر دکھایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ان کے اختیارات یاد دلانے کی کوشش کی ہے جو کسی بھی مسلمان ملک کے معاملے میں پتہ نہیں کہاں کھو جاتے ہیں اور امریکا ، اسرائیل ، اور دیگر مغربی ممالک کے معاملے پر بیدار ہو جاتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی ایمرجنسی ہو گئی ہے اور اصل بات ہوتی بھی تو یہی ہے ناں کہ بان کی مون یا کوفی عنان یا کوئ اور سب نے اپنی اپنی نوکری بچانی ہے , مانا کہ عمران خان آپ کا ماضی بعید میں یہودیوں سے تعلق رہا کہ آپ گولڈ سمتھ کے داماد بنے لیکن پھر بھی آپ نے ثابت کر دیا کہ معصوم فلسطینیوں کے ساتھ آپ کا دل دھڑکتا ہے ، یہاں تک تو ٹھیک کہ پوری دنیا تک آپ کا پیغام گیا لیکن شمالی وزیرستان جو آپکی حکومت کے براہ راست انڈر اتا ہے وہاں کے بے گھر و بے در بچوں کے بارے میں بھی کیا آپ نے سوچا ہے ، وہ بھی آپکے بیٹے سلیمان کی طرح ہی ہیں ، ہمارے اپنے ملک میں جو مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ کا عفریت ہے آپ نے اسکے لئے کیا بات کرنی ہے یا اسمبلی ہی نہیں آنا ، عمران صاحب الیکشن سے پہلے آپ کیا تھے اوراب کیا ہیں کیا آپ نے اب ضمیر کے آیئنے میں جھانکنا ہے یا نہیں َ صرف انتخابی نتائج کے لئے لڑنادرست نہیں کاش کہ آپ سمجھ سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Jalal Hussain Jul 26, 2014 09:35pm
@راضیہ سید: Sis Shamali Waziristan KPK Govt. ke sath aata kya apko Yaqeen hai??? apne IDP's ko visit kiya hai??? Fauzia Qasri ki efforts ko dekha hai??? IK ne kitne visits kiye banun ke apko pata hai??? wahan PTI un IDP's ke liye kya kar rhi hai apko pta hai??? nahi because Paid media ye sab nahi dekhata.. jesa is khabar ki headline se zahir ho rha hai ke "Imran Khan bhi Phalestine ke liye bol pare" array bhai sab se pehle statement aai hi Imran Khan ki taraf se thi.... haan par Lifafa Nahi aaya tha. Imran Khan to Eid hi IDP's ke sath mana rhe hen aur apka PM kahan he serf ek Photo Session karwane ke bad??? ar agar Media ye sab dekhata b to ap per koi asar nahi hona tha, apko to ye nahi pata Wazirestan kiske under aata hai... FATA(Federally Administered Tribal Areas).

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024