• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دنیا کی 10 بہترین ہولی وڈ سیکوئل فلمیں

شائع July 24, 2014
—  فوٹو فائل
— فوٹو فائل

لندن : ہیری پوٹر سیریز کی تیسری فلم کو ہالی وڈ کی تاریخ کا سب سے بہترین سیکوئل قرار دیا گیا ہے۔

سنہ دوہزار چارمیں ریلیز ہونے والی ہیری پوٹر اینڈ دی پرزنر آف ازبکان کو یہ اعزاز برطانوی روزنامے ٹیلیگراف نے اپنی ایک رپورٹ میں دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فلم نے ہیری پوٹر سیریز کی مقبولیت کو اتنا بڑھایا کہ اس کی 8 فلمیں تیار کرلی گئیں۔

اس فہرست میں دوسری بہترین سیکوئل فلم دی بورن سپریمیسی کو قرار دیا گیا جو کہ بورن سیریز کی دوسری فلم تھی۔ میٹ ڈیمن کی کردار نگاری نے اس فلم کو کلاسیک درجہ دلایا۔

تیسرے نمبر پر بی فور سن سیٹ رہی جو کہ 1995ءمیں ریلیز ہونے والی فلم بی فور سن رائز کا سیکوئل تھی۔

چوتھے نمبر پر ٹوائے اسٹوری رہی جبکہ 5 ویں نمبر پر جرم لائن ٹو ، دی نیو بیچ رہی۔

برطانوی اخبار نے چھٹے نمبر پر ایلینز کو کھڑا کیا ہے ، 7 ویں پر دی ایمپائر اسٹرائک بیک، 8 ویں پر دی گاڈ فادر پارٹ ٹو، 9 ویں پر فار ا فیو ڈالرز مور اور آخر میں دی برائڈ آف فرینکسٹائن کا نمبر رہا۔

بشکریہ ڈیلی ٹیلیگراف

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024