• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تائیوان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 47 ہلاک

شائع July 23, 2014
تصویر بشکریہ وکی میڈیا کامنس۔
تصویر بشکریہ وکی میڈیا کامنس۔

تائی پے: ایک ڈومیسٹک ٹرانز ایشیا ایئر ویز کا طیارہ بدھ کو تائیوان کے مغربی ساحل کے ایک جزیرے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے۔

سول ایروناٹکس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جین شین نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ 72 نشتوں کا اے ٹی آر 72، رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 54 افراد سوار تھے۔

حکومت نے کہا ہے کہ گیارہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طیارے کو حادثہ پنگھو جزیرے پر پیش آیا، تاہم فوری طور پر مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

بدھ کو تائیوان میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث بازار اور اسکول بند تھے۔

تائیوان کی ٹرانز ایشیا ایئر ویز کے بیڑے میں 23 ائر بس اور اے ٹی آر طیارے شامل ہیں، جو بنیادی طور پر اندرون ملک پرواز کرتے ہیں تاہم کچھ جاپان، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے لیے بھی پرواز کرتی ہیں۔

تائیوان ایوی ایشن سیفٹی کونسل کا کہنا ہے کہ بدھ کے حادثے کو ملا کر 2002 سے اب تک ٹرانز ایشیا ایئر ویز کو کل آٹھ واقعات پیش آئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024