• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کسی جنرل سے رابطہ نہیں ہے،طاہر القادری

شائع July 23, 2014
سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری ۔۔۔فائل فوٹو
سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری ۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ان کا پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سمیت کسی بھی جنرل سے رابطہ نہیں ہے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم فوج کو دعوت نہیں دے رہے، ملک میں مارشل لاء نہیں آئے گا، موجودہ حکمرانوں نے آئین معطل کر رکھا ہے ان پر بھی آرٹیکل چھ لاگو ہوتا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جنرل راحیل سمیت کسی جنرل سے رابطہ ہے نا تھا اور انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب آنے سے کوئی نہِیں روک سکتا، نہ وہ فوج کو دعوت دے رہے ہیں نہ ہی وہ آئے گی۔ انقلاب کے لیے کسی سے مذاکرات نہیں ہوں گے اور نہ ہی واپسی ہوگی، انقلاب کے بعد کیا صورتحال پیدا ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کا مسئلہ ہے تو پارلیمنٹ میں اسے غیر قانونی قرار دے دیا جائے، عوام کو اقتدار کی منتقلی کے لیے کسی ادارے کو درخواست نہیں کریں گے، حکمران میرٹ پر مقابلہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے پنجاب کے وزیر اعلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اب تک سانحہ ماڈل ٹاون پر ایف آئی آر درج ہونے نہیں دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024