• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm

فیس بک پر بہت زیادہ وقت بنا سکتا ہے آپ کی حالت قابل رحم

شائع July 21, 2014 اپ ڈیٹ December 31, 2014
رائٹرز فوٹو—
رائٹرز فوٹو—

نیویارک : اگر تو آپ فیس بک پر بہت زیادہ وقت گزارنے کے عادی ہیں تو کبھی آپ نے غور کیا کہ مزاج کتنا چڑچڑا اور برا رہتا ہے؟ اگر ہاں تو سائنس کا تو یہی ماننا ہے کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر بہت زیادہ وقت گزارنا آپ کی حالت قابل رحم بنا سکتا ہے۔

یہ دعویٰ ایک یورپی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

آسٹریا کی انز برک یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک پر کافی دیر تک رہنے سے صارف کو وقت ضائع کرنے کا احساس ہوتا ہے جس سے اس کی خوداعتمادی کم ہو جاتی ہے۔

اس تحقیق نے فیس بک کی اپنی اس متنازعہ تحقیق کے نتائج کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس ویب سائٹ کی پوسٹس لوگوں کے مزاج پر مثبت یا منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔

اس تحقیق کے دوران تین سو کے قریب رضاکاروں پر کئے گئے تجربات میں یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک استعمال کرنے کے بعد اکثر افراد کا مزاج کافی خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ وقت کا درست استعمال نہ کرنے کا احساس بنتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معنویت درحقیقت مزاج پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ بات حیرت انگیزنہیں کہ آپ کچھ ایسا کریں جو آپ کی نظر میں زیادہ مقصدیت سے بھرپور نہیں ہوتا تو اس سے مزاج پر کافی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

Dr.Haidri Jul 21, 2014 08:14pm
میں 15گھنٹے فیس بک پر کام کرتا ھوں اور مسلسل 5سال سے ۔مگر میرے مزاج میں کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔الحمدللہ ۔منفی اثرات اُس وقت پیدا ہوتے ہیں جب فیس بک یوزر فیس بک پر پوسٹنگ کو اپنے دماغ میں سرایت کرنا شروع کرتا ھے ۔ اپنے دیگر معاملات کو نظرانداز کرتا ھے ،حقیقی زندگی کو بھول کر خیالات کر سمندر میں تَیر رھا ھوتا ھے ۔ اگر فیس بک یوزر تھوڑی سی احتیاط برتے تو اپنی صحت کو منفی اثرات سے بچا سکتا ھے ۔
saliha Jul 22, 2014 01:14am
Darust
saliha Jul 22, 2014 01:16am
درست
hossain Jul 22, 2014 03:32pm
ye facebook to tekhey likin tariqey sey istimal karna acha hain yahee hamara idea hain tanx
MUHAMMAD KHALIL Jul 26, 2014 03:35am
good information

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024