• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلینا گومز کا نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

شائع July 20, 2014
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

نیویارک : معروف امریکی پاپ اسٹار سلینا گومز نے اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ غزہ کے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وہاں کی مشکلات میں کمی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں 19 جولائی کو شائع ایک تصویر میں سلینا گومز نے غزہ کی حمایت میں اپنا پیغام میں لکھا کہ یہ انسانیت کے لیے ہے کہ غزہ کے لیے دعا کی جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان خاندانوں اور بچوں کے لیے آج دعا کی جائے اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ زندگی میں کیا چیز اہمیت رکھتی ہے، ہم یہاں دیگر افراد کی مدد اور محبت کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں اس کو ذہن میں رکھیں۔

تاہم اپنی ایک اور تصویر میں سلینیا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 'میں کسی ایک فریق کے ساتھ نہیں میں امن اور انسانیت کے لیے دعاگو ہوں'۔

اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد اس پیغام کو لائک کرچکے ہیں اور اسے ہیش ٹیگ بناکر آگے بھی بڑھایا جارہا ہے۔

تاہم جہاں لاکھوں افراد نے 23 سالہ گلوکارہ کے اس پیغام کو سراہا ہے وہیں کچھ افراد نے احتجاج بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سلینا گومز نے یہودی پرستاروں کے خلاف پیغام پوسٹ کیا جس سے ہمیں شدید تکلیف پہنچی اور ہم اب اسے ان فالو کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024