• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

سبی میں ٹریفک حادثہ،10افراد ہلاک

شائع July 18, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سبی: بلوچستان کے ڈسٹرکٹ سبی میں ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سبی کے علاقے بالاناری میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مسافر بس کا ڈرائیور بس بہت تیز چلا رہا تھا جس کی وجہ سے وہ بس پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا جس کے باعث وہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں بس اور ٹرک بری طرح متاثر ہوئے، مقامی افراد نے ڈان کو بتایا کہ چار زخمی اسپتال جاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی اسپتال میں زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی مناسب انتظامات نہیں ہیں۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع ہو رہا ہے، چند روز قبل بھی کوئٹہ کے ائر پورٹ روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024