• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

چوہدری شجاعت ڈی چوک پر فوجی پریڈ کے مخالف

شائع July 17, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کو یومِ آزادی پر اسلام آباد کے ڈی چوک پر فوجی پریڈ نہیں کروانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست ایک قومی دن ہے اور ہمیں اسے پُرامن طریقے سے منانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ کو یومِ آزادی کے دن فوج کے سربراہ کو ڈی چوک پر لاکر ایک نئی روایت قائم نہیں کرنی چاہیے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں آرمی پریڈ ہر سال 23 مارچ کو منعقد ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ '14 اگست کی تقریب عام طور پر ایوانِ صدر اور پارلیمنٹ کے باہر منعقد ہوتی تھی اور 2004ء میں جس وقت وہ ملک کے وزیراعظم تھے، انہوں نے اس کا انعقاد کنونشن سینٹر میں منعقد کروایا تھا جس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی تھی اور اب ہر سال یہ تقریبا اسی مقام پر ہوتی ہے'۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون 14 اگست والے دن فوج کو سیاسی معاملات میں گھسیٹ رہی ہے اور حکمرانی کا یہ رویہ درست نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو سیاسی مسائل فوج کی مداخلت کے بغیر حل کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024