• KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:56pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

حماس اور اسرائیل پانچ گھنٹوں کی جنگ بندی پر متفق

شائع July 17, 2014
اسرائیل کی جنوبی سرحد کی جانب سے لی گئی ایک تصویر، جس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی آبادی پر کی جانے والی بمباری کو دکھایا گیا ہے۔ —. فوٹو اے ایف پی
اسرائیل کی جنوبی سرحد کی جانب سے لی گئی ایک تصویر، جس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی آبادی پر کی جانے والی بمباری کو دکھایا گیا ہے۔ —. فوٹو اے ایف پی

غزہ شہر: حماس نے اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی ہمدردی کے حوالے سے ایک درخواست پر غزہ میں عارضی جنگ بندی میں شامل ہونے پر اتفاق کر لیا۔

حماس کے ترجمان سمیع ابو ذوکری نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ جمعرات کو پانچ گھنٹوں پر مشتمل جنگ بندی میں شامل ہونے پر اتفاق کرتے ہیں۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں حملے روکنے کی اقوام متحدہ کی درخواست منظور کر لی ہے۔

فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صبح دس سے دوپہر تین بجے تک اسرائیلی ڈیفنس فورس غزہ کی پٹی میں اپنی آپریشنل سرگرمیاں روکے رکھے گی۔

ابو ذوکری نے اے ایف پی کو بتایا کہ فلسطینی دھڑوں نے اقوام متحدہ کی آج صبح پانچ گھنٹوں کے لیے زمین پر صورتحال ٹھنڈی کرنے کی پیشکش منظور کر لی ۔

یو این کے خصوصی رابطہ کار برائے مشرق وسطی امن مذاکرات رابرٹ سری نے بدھ کی شام ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کو بتایا تھا کہ یہ سیز فائر غزہ کے تمام لوگوں کے مفاد میں ہے کیونکہ اس طرح انہیں ہسپتال جانے اور خوراک حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025