• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمر اکمل کے بینک اکائونٹس بحال

شائع July 16, 2014
ٹیکس کی عدم ادائیگی پر عمر اکمل کے اکائونٹس منجمد کیے گئے تھے۔۔۔فوٹو۔۔۔اے  پی
ٹیکس کی عدم ادائیگی پر عمر اکمل کے اکائونٹس منجمد کیے گئے تھے۔۔۔فوٹو۔۔۔اے پی

کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے پاکستانی کرکٹرعمراکمل کےبینک اکاؤنٹس بحال کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، عمر اکمل اور اظہرعلی کونوٹس بھجوائےتھے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ایف بی آر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس ارسال کیے تھے۔

ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی بتا دیا گیا تھا کہ عمر اکمل کے بینک اکائونٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ عمر اکمل کے اکائونٹس 30لاکھ روپے سے زائد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد کیے گئے تھے جبکہ بینکوں سے ان کے دیگر اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024