• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

باجوڑ: ممکنہ فوجی آپریشن، پانچ سرحدی دیہات میں انخلاء کا حکم

شائع July 15, 2014
۔ — اے پی فائل فوٹو
۔ — اے پی فائل فوٹو

خار: باجوڑ ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ نے ماموند تحصیل کےسرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو حکم دیا ہے کہ خطے میں ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر وہ منگل کی صبح تک اپنے گھروں سے چلے جائیں۔

مقامی افراد نے پیر کے روز ڈان کو بتایا کہ انتظامیہ نے ماموند کے پانچ سرحدی دیہات کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کو کہا۔

ایک مقامی، دلاور خان نے بتایا کہ لیویز اہلکاروں نے اس حکم کا اعلان مسجدوں کے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے کیا۔

ایک سرکاری عہدے دار نے حکم کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ماموند کے علاقوں نخاتر، گھاکئی، ملا قلعی، گوہاٹی اور کت کوت میں لوگوں کو ممکنہ فوجی آپریشن کی نتیجے میں محفوظ مقامات پر چلے جانے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ سینئر سیکورٹی حکام اور مقامی انتظامیہ کے ایک اجلاس میں ہوا ۔

سیکورٹی فورسز کا ماننا ہے کہ سرحد پار سے حالیہ حملوں کے ذمہ دار عناصر یہاں چھپے ہوئے ہیں۔

ادھر، باجوڑ میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے پولیٹکل ایجنٹ سے ایک ملاقات میں فیصلہ پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اسے واپس لینے پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024