• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

جب کچھ غلط نہیں کیا تو شرمندگی کس بات کی؟

شائع July 14, 2014
وینا ملک — فائل فوٹو
وینا ملک — فائل فوٹو
وینا ملک — فائل فوٹو
وینا ملک — فائل فوٹو

ببرک شاہ، محمد آصف (کرکٹر) اور دیگر کے ساتھ مبینہ افیئرز کی خبروں سے شہرت حاصل کرنے والی وینا ملک کو میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کی شکل میں سچا ساتھی مل گیا ہے۔

پاکستان میں وینا اپنی شہرت سے لطف اندوز ہوتی رہیں جس کے لیے وہ اپنی زبان کی شکر گزار کہی جا سکتی ہیں جو ہر وقت اپنے ساتھی اداکاروں اور فیشن ماڈلز وغیرہ کے خلاف چلتی رہتی تھی اور کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب وینا کو ہندوستانی شو 'بگ باس' میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا۔

وینا ہمیشہ سے ہی بولی وڈ میں جگہ بنانے کی خواہشمند تھیں اور ہندوستانی فلمی صنعت میں اپنے کریئر کو مضبوط بنانے کے لیے وہ اپنے بگ باس کے ساتھی اشمیت پٹیل کے بھی قریب آگئیں جس نے سرحد کے دونوں اطراف زبانی جنگ کا ماحول پیدا کر دیا۔

ہندوستان میں وینا کا طرزِ زندگی پاکستان کے خلاف تھا مگر لگتا تھا کہ انہیں دھمکیوں اور نفرت آمیز خطوط وغیرہ کی کوئی پروا نہیں، مقبولیت اور دولت مند ہی ان کا واحد مقصد نظر آتا تھا۔

مگر اب وینا ملک پاکستان واپس آ چکی ہیں اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بزنس مین اسد بشیر خٹک سے شادی کے بعد عوام کے ذہنوں میں موجود مخالفت کو صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اسد بشیر خٹک بنیادی طور پر خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھتے ہیں، گزشتہ دنوں وینا نے لندن سے ہمیں انٹرویو دیا جو پیشِ خدمت ہے۔


تنازعات کی ملکہ وینا ملک بولی وڈ، سکینڈلز، شادی اور سیاست پر بات کرتے ہوئے


آپ نے اب بولی وڈ کو الوداع کیوں کہہ دیا؟

وینا: یہ فلمی صنعت سے الگ ہونے کا درست وقت تھا کیونکہ میں نے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا اور اس سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت نہیں۔

ورلڈ ٹور کے موقع پر وینا ملک اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ
ورلڈ ٹور کے موقع پر وینا ملک اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ

ہندوستان سے آپ کے تعلق نے پاکستان میں بیشتر لوگوں کو مشتعل کردیا تھا، کیا آپ اب اس سب کو ختم کرنا چاہتی ہیں؟

وینا: میں نے ہندوستان میں کچھ غلط نہیں کیا تو پھر میں شرمندہ کیوں ہوں؟ جب آپ شوبز میں ہوتے ہیں تو آپ کو مختلف کردار ادا کرنے پڑتے ہیں، ایک محبوبہ، ایک بیوی، طوائف، کلب ڈانسر اور دیگر، مجھے تو اس میں کچھ غلط نظر نہیں آتا۔ دوسری بات یہ کہ پاکستان نے مجھے شناخت دی تو میں کبھی اپنے اقدامات سے اس کی تذلیل کا تصور تک نہیں کر سکتی۔

ایک ہندوستانی جریدے کے کور پر متنازعہ تصویر کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟

وینا: وہ سب ماضی کا قصّہ بن چکا اور اس میں تصویر کا غلط استعمال بھی کیا گیا تھا۔

آپ بولی وڈ چھوڑ چکی ہیں اور شادی کے بعد گھر بیٹھ گئی ہیں مگر ابھی بھی آپ کو آفرز مل رہی ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟

وینا: میرا خاندان میرے کریئر کی ابتداء سے ہی ایک مناسب رشتے کی تلاش میں تھا، مجھے پوری دنیا سے شادی کی پیشکشیں ہوئی مگر اس وقت میرے لیے کریئر زیادہ اہمیت رکھتا تھا، باقی جو اللہ کو منظور ہو وہی ہوتا ہے۔

آپ دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟

وینا: میں دبئی میں امریکی سفارتخانے میں ویزے کے حصول کیلئے موجود تھی جہاں میری اسد سے ملاقات ہوئی اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور پھر ہم نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا۔

انتہائی بے باک اور شوخ وینا اب مذہبی رنگ میں ڈھل گئی ہے، آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے؟

وینا: بہت اچھا، خاص طور پر اپنے شوہر کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے بعد سے میں زندگی کو مختلف نظر سے دیکھنے لگی ہوں اور میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہوں، میں پولیو کے خاتمے، انسانی حقوق اور فلاحی کام کر رہی ہوں۔

حال ہی میں ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں توہینِ مذہب کے معاملے پر کافی شور مچا تھا جس میں آپ اور آپ کے شوہر بھی مہمان تھے، اس بارے میں کچھ بتانا چاہیں گی؟

وینا: ٹیلیویژن کا مواد ہمیشہ سے کنٹرولڈ اور ڈائریکٹر و مصنف کے سکرپٹ کے مطابق ہوتا ہے، مہمان اکثر ناواقف ہوتے ہیں اور سکرپٹ میں کسی قسم کا اضافہ کر نہیں سکتے، ایسا ہی اس واقعے پر بھی ہوا جس میں پیش آنے والے تنازعے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

آپ کب پاکستان واپس آ رہی ہیں؟

وینا: بہت جلد، یہ ہمارا وطن ہے اور ہمارے متعدد فلاحی منصوبے اس وقت پائپ لائن میں ہیں۔

کیا آپ دونوں کسی قسم کے سیاسی تعلق یا کسی سے متاثر ہیں؟

اسد بشیر خٹک: ابھی تک تو میں کسی بھی خاص جماعت کا حصہ نہیں، میں عمران خان کو چاہتا ہوں کیونکہ وہ نوجوانوں کی قیادت کر رہے ہیں، مگر میں نواز شریف کا بھی بہت احترام کرتا ہوں کیونکہ وہ مجھے باشعور لیڈر لگتے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Naveed Shakur Jul 15, 2014 10:26am
شرمندہ ھونے کے لئے ایک چیز کی ضرورت ھوتی ھے جسے شرم کہتے ھیں.
راضیہ سید Jul 15, 2014 11:43am
@Naveed Shakur: بالکل درست کہا آپ نے کیوں کہ ایک بندے میں حیا ہوتی ہے تو وہ ایسی بات نہیں کرتا ، آپ کسی بھی ملک یا مذہیب سے تعلق رکھتے ہوں ، آپکی نہ صرف کچھ اخلاقی اقدار ہوتی ہیں بلکہ گھر کی تربیت بھی ہوتی ہے یہ نہیں پیسے کی دوڑ میں خود کو بے لباس کر دیا جائے

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024