• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کمبوڈیا: فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پانچ افراد ہلاک

شائع July 14, 2014
کمبوڈیا کے فوجی تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کے ایک حصے کولے جارہے ہیں—۔فوٹو اے ایف پی
کمبوڈیا کے فوجی تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کے ایک حصے کولے جارہے ہیں—۔فوٹو اے ایف پی

پنوم پینھ : کمبوڈیا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی نے ایک سینیئر پولیس افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر پیر کو دارالحکومت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تربیتی مشن پر تھا کہ پنوم پینھ سے دس کلومیٹر جنوب میں وہ اچانک نیچے آن گرا۔

مذکورہ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ صرف ایک شخص کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ملی ہیں، جو شدید زخمی ہے۔

اے پی کے مطابق ابھی تک حادثے کی تفصیلات معلوم نہیں ہو چکی ہیں۔

کموڈیا کے ڈیفنس منسٹر ٹی بانھ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتا یا کہ 'ہم اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں'۔

اے ایف پی کے مطابق ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

یہ ہیلی کاپٹر اُن بارہ چوپرز ہیلی کاپٹرز میں سے ایک تھا، جو کمبوڈیا نے اپنی فوجی استعداد کو بڑھانے کے لیے گزشتہ برس چین سے خریدے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024