• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پی پی پی مشرف کو استثنٰی دینا چاہتی تھی، پرویز رشید

شائع July 12, 2014
فائل فوٹو اے پی پی۔
فائل فوٹو اے پی پی۔

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) مشرف کو آئینی استثنٰی دینا چاہتی تھی تاہم مسلم لیگ نواز نے اس کی حمایت نہیں کی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان کو توڑموڑ کر پیش کیا گیا جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر نواز شریف کو آن بورڈ نہیں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: *جنرل کیانی کے کہنے پر وزیرستان آپریشن پر زور نہیں دیا، گیلانی*

ان کے مطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کہا تھا کہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دیا جائے تاہم ان کی جماعت نے اس کی مخالفت کی اور مشرف کے معاملے پر قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنے کا موقع دیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ پاک فوج کو اختیار دینے پر تنقید کرنے والے دہشتگردوں کی مددکر رہے ہیں جبکہ قومی تنصیبات کی حفاظت کیلیے پاک فوج کی حمایت درکار ہےِ۔

عمران خان کے لانگ مارچ اور طاہر القادری کے انقلاب کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا ابھی وقت بہت دور ہے اور یہ دونوں لیڈر قلابازیاں لگانے کے ماہر ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو چٹھکارا نہیں مل سکا جسکی وجہ ٹراسمیشن لائنیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم میں بجلی آچکی ہے لیکن ٹرانسمیشن لائنز یہ اضافی بوجھ برداشت کرنے کی اہل نہیں.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024