• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

جمہوریت ڈی ریل کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے،خورشید شاہ

شائع July 10, 2014

کراچی: پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے واضح کیا ہے کہ جمہوریت ڈی ریل کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔

خور شید شاہ کہتے ہیں کہ انقلاب جمہوریت نہیں بادشاہت کے خلاف آتے ہیں، سونامی لانے والے خود بھی اس میں ڈوب سکتے ہیں، عمران خان کو کسی قسم کے شکایات ہیں تو ان کو قومی اسمبلی میں آ کر بیان کرنا چاہیے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے نواز حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پاس سیاسی ٹیم نہیں، وہ سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں حل نہیں کر رہے، فیصلے اگر سڑکوں پر ہونے لگیں گے تو موجودہ نظام معطل ہو جائے گا۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں آپریشن سے قبل سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، یہ اقدامات نواز حکومت کی کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے حامی نہیں ہیں لیکن جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لیے کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ(ن) میں مفاہمت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مل تو رہے ہیں لیکن آدھا تیتر اور آدھا بٹیر سے کام نہیں چلے گا

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024