• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ملتان : تین سالہ بچی ریپ کے بعد ہلاک

شائع July 10, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

ملتان: صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ملتان کے علاقے ڈیفنس ویو میں ایک تین سالہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔

بی بی سی اردو نے پولیس حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بچی کی لاش محلے کے ایک خالی مکان کے غسل خانے سے برآمد ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ بچی دن 12 بجے کے قریب کھیلنے کے لیے گھر سے باہر گئی۔ جب کافی دیر تک بچی گھر نہ پہنچی تو اُس کے اہلِ خانہ نے اُس کی تلاش شروع کردی۔

کافی دیرکی تلاش کے بعد پڑوس میں واقع خالی مکان کے غسل خانے سےبچی کی لاش ملی۔

مذکورہ مکان کے مالک نے گھر کو ایک ملازم کے سپرد کر رکھا تھا، جو یہاں مستقل طور پر رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے ملازم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔

تھانہ مظفرآباد کے اے ایس آئی محمد ذکریا کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم سمیع اللہ نے اعتراف کیا کہ اس نے بچی کے ساتھ ریپ کیا، جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا ہے۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ بچی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی اور اُس کے والد ملازمت کے سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم ہیں۔

ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان گزشتہ کئی ماہ سے ملتان کے علاقے ڈیفنس ویو میں کرائے پر رہائش پذیر تھا۔

پاکستان میں کم سن معصوم بچیوں کے ساتھ ریپ کا یہ واقعہ نیا نہیں، گزشتہ دنوں ہری پور میں بھی اٹھارہ ماہ کی ایک بچی کے ساتھ ریپ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

yasir jadoon Jul 10, 2014 09:54am
ya sub humhara mulk man jo eng fahash videoes hy un ke wajha sa ho raha hy 1 thqeek sa sabet hwa hy jub be kohe ia type ke videoes dehk ta hy to us k mind main sexual relation creativity hote hy then phr na wo apn sis na mother dehkta hy is sub ise he wajha sa ho raha hy . in tamaan chezo ko band karna ho g warna har roz kohe na kohe hawwa kw beate ka yahe haal ho so plz stop scuh as thing
AHAN FARUQUI Jul 10, 2014 10:21am
People wtch Indian Movies full of filth and then commit this crime. Govt. Media, and cacinema houes are equally responsible. Indian Movies should be totally ban.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024