ایما واٹسن اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر منتخب
ہالی وڈ اداکار ایما واٹسن اقوام متحدہ کی جذبۂ خیر سگالی کی سفیر منتخب ہو گئیں۔
اقوام متحدہ کی جنسی مساوات و خواتین تنظیم نے انہیں جذبۂ خیر سگالی کی سفیر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی خواتین تنظیم کی سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوسزیل ملاہو نگیکوکا نے کہا ہے کہ ایما واٹسن کو جذبۂ خیر سگالی کی سفیر منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ خواتین کے حقوق کیلئے بہتر طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں گی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تعلق اس بات سے جڑا ہوتا ہے کہ میں کون ہوں، میں اور میری زندگی کس حد تک اس سے منسلک ہے، میں اس سے زیادہ پُرجوش موقع کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔
واٹسن کی فلموں نے گزشتہ دہائی کے دوران دنیا بھر میں پانچ ارب ڈالرز سے زائد کمائے، جبکہ حال ہی میں انھوں نے براؤن یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
برطانوی ادکار نے سال 2001 میں جے کے رولنگ کے ناول ہیری پوٹر سے ماخوذ جادوئی کمالات پر مبنی فلم 'ہیری پوٹر' میں صرف 11 برس کی عمر میں ہرمیاونا کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔
آٹھ فلموں پر مشتمل اس فلم سیریز کا آخری حصہ سال 2011 میں اختتام پذیر ہوا۔












لائیو ٹی وی