• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

وزیراعظم کی نا اہلی کے لیے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رابطہ

شائع July 9, 2014

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست پی ٹی آئی کے علی محمد خان اور مراد سعید نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی لینے کی درخواست کی گئی۔

تحریک انصاف کا درخواست میں موقف تھا کہ میاں نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں مکمل معلومات چھپائی ہیں، لہذا جانچ پڑتال کے لیے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی کاپی فراہم کی جائے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس میں نواز شریف رشوت دے کر انتخابات پر اثرانداز ہوئے۔

اس کے علاوہ وہ مہران بینک اسکینڈل میں بھی ملوث ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق آمر جنرل پرویز مشرف سے دس سال کے معاہدے کی معلومات بھی نہ صرف الیکشن کمیشن بلکہ پوری قوم سے چھپائی ہیں۔

تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اصغر خان کیس اور ہیلی کاپٹر کی خریداری کیس میں بھی سزایافتہ ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے رکن بننے کے بھی اہل نہیں ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مراد سعید نے کہا کہ ہم کسی کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہتے لیکن ایسی کئی وجوہات ہیں، جن کی بناءپر وزیراعظم نواز شریف نااہل ہو سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024