• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

فوج بھی مجھے انقلاب سے روک نہیں سکتی: طاہر القادری

شائع July 9, 2014
پی اے ٹی کے سربراہ نے کہا کہ اگر مسلح افواج مجھ سمیت ہزاروں پاکستانیوں کو شہید کردے، تب بھی تحریک جاری رہے گی۔ —. فائل فوٹو
پی اے ٹی کے سربراہ نے کہا کہ اگر مسلح افواج مجھ سمیت ہزاروں پاکستانیوں کو شہید کردے، تب بھی تحریک جاری رہے گی۔ —. فائل فوٹو

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومتی نظام میں تبدیلی کے لیے ان کی تحریک اس کے ایجنڈے سے دور نہیں ہوگی، چاہے حکمران اس کے لیے فوج کو ہی کیوں نہ طلب کرلیں۔

جب ڈاکٹر طاہر القادری نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا کہ حکومت آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرنے پر غور کررہی ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے انقلاب کی اپیل کی وجہ سے بڑے شہروں میں امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ کو مدد حاصل ہوسکے، تو انہوں نے کہا ’’تبدیلی کے لیے شروع کی جانے والی یہ تحریک اس صورت میں بھی جاری رہے گی اگر مسلح افواج مجھ سمیت ہزاروں پاکستانیوں کو شہید کردے۔‘‘

انقلاب کے لیے حتمی تاریخ دینے سے گریز کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے ایک گروپ کو منگل کے روز بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک کی اندرونی سطح پر اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی جماعت انتخابی سیاست سے باہر ہے تو طاہر القادری نے کہا یہ انتخابی عمل میں حصہ لے گی، لیکن صرف انقلاب کے بعد کے منظرنامے میں، جب کہ موجودہ نظام کی صفائی ہوجائے گی اور آئینی تبدیلی کے ذریعے بدعنوان افراد کو ایوانِ اقتدار تک پہنچنے سے روک دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ’’انتخابات انقلاب کا آخری مرحلہ ہوگا۔‘‘

ڈاکٹر طاہر القادری نے اصرار کیا کہ ان کا انقلاب مکمل طور پر آئینی اور جمہوری ہے اور اسے آئین کی تباہی کے طور پر قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے دلیل دی کہ ریاست اور شہریوں کے درمیان سماجی معاہدہ غیر مؤثر ہوچکا ہے، اور شہریوں کے حقوق کی فراہمی سے متعلق آئین کے پہلے چالیس آرٹیکلز پر عملدرآمد میں حکمران ناکام ہوگئے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ ابتدائی چالیس آرٹیکلز سمیت آئین کے پہلے حصے کی بے حرمتی سے ہم کیسے حکمران طبقے سے یہ توقع بنیادی قانون کے باقی حصے کا احترام کریں گے۔ جس میں آرٹیکل 240 بھی شامل ہے جو ملک اور اس کے اداروں کو چلانے والے نظام سے متعلق ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے فنڈز کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سالانہ رکنیت کی فیس کے ساتھ ساتھ عطیات سے اکھٹا ہوتا ہے۔

تبصرے (7) بند ہیں

راضیہ سید Jul 09, 2014 09:50am
ہم تو ڈوبے ہیں صنم ، تم کو بھی لے ڈوبیں گے طاہر القادری اسی مصرعے کے مصداق نہ صرف اپنی جان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں بلکہ دوسری جانب ہمیں یعنی عوام کو بھی مروانے کے درپے پہ ہیں سب کو مار ڈالو کوئی بھاگنے نہ پائے کی پالیسی انھوں نے اپنائی ہوئی ہے شیخ الاسلام یہ بھی نہیں جانتے کہ ریاستی مشینری سے کوئی بھی فرد ، جماعت براہ راست ٹکر نہیں لے سکتی اور انقلاب کے لئے کوئی سولڈ وجہ ضرور ہونی چاہیے یہ نہیں کہ موج میلہ کرنے جب دل کرے کینڈا چلے جائو جب رولا رپا کو جی کرے یہاں آجائو جن لوگوں نے میری طرح ان کی بہت پہلے کی ویڈٰیوز دیکھی ہیں انھیں معلوم ہوگا کہ کسطرح وہ اپنے درس سے نغوذ باللہ یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ و علیہ و آل وسلم پاکستان میں رکنے کے لیے صرف قادری کے کہنے اور اسکے روکنے پر ہی اصرار کر رہے ہیں ؟ کیا یہی اسلام ہے جس کا چہرہ باقی دنیا کو دکھا یا جا رہا کہ کفر اور گمراہی میں گھرے ہوئے نام نہاد مبلغین کو سراہا جائے ، طاہر القادری جوخود کو حسینی لشکر کا علمبردار قرار دیتے ہیں خود کنٹیز میں چھپ کر بیٹھ کر اپنے ماننے والوں کو سردی میںٹھٹھرتا ہوا دیکھتے ہیں ان کو نواسہ رسول سے اپنی تشبیہہ پر شرم آنی چاہیے کہ امام حسین تو وہ ہستی تھے کہ جنہوں نے میدان کربلا میں اپنے بچوں اور اپنی قربانی پہلے دی اپنے ساتھیوں کو بچانے کی سعی کی وہ پہلی صفوں میں آکر لڑے کیونکہ ایک وہ تو خانوادہ رسول سے تعلق رکھتے تھے ، دوسرا حیدر کرار کا خون انکی رگوں میں گردش کر رہا تھا ، طاہر القادری کی طرح پیچھے نہیں رہے ، قادری صاحب کب تک غیر ملکی فنڈز پر آپ لوگوں کی برین واشنگ کرتے رہی
Humanity Jul 09, 2014 10:06pm
not a nice way to close the door of return to Canada.
syed akbar saddiq Jul 10, 2014 12:22am
@راضیہ سید: اس وقت ملک حالات جنگ میں ہے۔ پاک فوج ملک کے اہم تریں جنگ لڑرہے .پاکستان اس وقت کسی قسم کے سیاسی انتشار کا متحمل نہں ہوسکتا .حکومت کو کینیڈا سے سخت احتجاج کرنا چاہے کہ کیوں ان ایک شہری پاکستان میں انارکی پھیلا رہے .اس وقت سب ملکر پاکستان کو مشکل سے نکال سکتا ہے۔ سب قوم اور میڈیا ان کا بائکاٹ کریں اور ان کو جیل میں ڈالے .شہادت کا شوقین فادری یہ اپنا شوق کینڈا میں پورا کریں .پاکستان کے مسائل میں میڈیا اپنا کردار ادا کریں .اس وقت تک میڈیا کا کردار شرمناک ہے .ادارو کو مظبوط کرنا چاہے اور حکومت کی دفعہ 245 خوش ائند امر ہے حکومت کو ہر حال میں اپنا رٹ قایم کرنا چائے .حکومت کو اپنا مدت پوری کرنی چاہے .اور ائندہ کیلے الیکشن سمیت تمام مسائل پر قومی اسمبلی کے اندر قانون سازی کرنا چاہے تاکہ ائندہ کوئی ملک کی ائین کو چیلنج نہ کریں
sajidashfaque Jul 10, 2014 12:26am
I want to address a very serious issue that present government not fulfilling its commitment regarding IDPS because they were not fully prepared but when army started operation than they wake up and doing something I requested all Pakistan civil society political parties to come forward and help people those who are left their homes to end terrorism in our country it is duty to every man and women to give donation for our effected people if we will not fulfill their needs than most of people will convert their self in to the terrors I am also requested to people all walks of life this is month of Ramzan we must give our zakat kairat for the relives of our IDPS I think if government do good job than may Allah granted them full tenure so every body participate in this good work and get their share of blessing at last I also request all political parties to put off their politics in this issue because this is only humanitarian issue only one thing must be remembered that we are going to make and save our Pakistan please come forward and help our IDPS and save Pakistan
sajidashfaque Jul 10, 2014 12:28am
strong text
Muhammad Farooq Jul 10, 2014 10:05am
ye fazol sa banda hay na es say aaj tak koch ho paya aor na in sha allah agey ho paey ga
Tahir Jul 16, 2014 04:18pm
@Muhammad Farooq: fazol ye nhe tmhari soch he .baki 67 saal ho gay konsa hukmarano ne teer mar lia . kia kea he youth k liye jb jobs hi nhe to hm q na niklen is fazool govt k khilaf . koi b bahir niklay ga hm sb youth sath den gay insha ALLAH. jazboon ki jeet hogi

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024