• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہوش حیات اپنے آئٹم سانگ سے مطمئن

شائع July 8, 2014
مہوش حیات پاکستانی فلم 'نامعلوم افراد' میں آئٹم سانگ پر پرفارم کرتے ہوئے۔— سکرین شاٹ
مہوش حیات پاکستانی فلم 'نامعلوم افراد' میں آئٹم سانگ پر پرفارم کرتے ہوئے۔— سکرین شاٹ

کراچی : مہوش حیات کے گھاگھرا چولی میں لٹکوں جھٹکوں کی صرف تین سیکنڈ کی جھلک نے ہی پرستاروں کے دلوں پر جیسے بجلی سی گرا دی ہے۔

مہوش حیات نے جلد ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم 'نامعلوم افراد' میں ایک آئٹم سانگ کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر جیسے طوفان سا کھڑا کر کے رکھ دیا ہے، اس حسینہ کے ہم ٹی وی اور ویٹ کے لیے سٹیج شوز پر توانائی اور لٹکوں جھٹکوں سے بھر پور ڈانسز نے پہلے ہی ثابت کردیا تھا کہ یہ کتنی باصلاحیت اداکار ہے۔

اگرچہ ابھی اس گانے کے بول تو فلم کی ٹیم نے سامنے نہیں آنے دیے تاکہ ریلیز سے قبل ہائپ کو بڑھایا جاسکے مگر ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ اس آئٹم نمبر کی موسیقی شانی اور کامی نے دی ہے۔

مزید پڑھیں: 'نامعلوم افراد' ایک اور ممکنہ پاکستانی بلاک بسٹر فلم


مہوش حیات نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں مائیکل جیکسن اور جینفر لوپز کی ویڈیوز کو دیکھنے اور ان کے سٹیپس کاپی کرنے کی عادی رہی ہوں، مجھے رقص سے محبت ہے اور میں انڈسٹری میں ڈانس سے متعلق کچھ خاص کرنا چاہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی وہ ڈانس میں دلچسپی رکھتی ہیں اور فری سٹائل ڈانس سٹیپس کی مشق کرتی رہی ہیں۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

مہوش بتاتی ہیں لاہور سے تعلق رکھنے والی کوریو گرافر نگاہ حسین کی زیرِ نگرانی طویل شوٹنگ دورانیے میں جب ڈانس نمبر ختم ہوا تو میرے پیر سوجے ہوئے تھے۔

ان کے بقول ڈانس فلور لکڑی کا تھا جس سے پیروں پر اتنی سوجن اور خراشیں آگئیں کہ میں کچھ روز تک چلنے پھرنے سے بھی معذور ہوگئی تاہم اس درد کے باوجود مہوش آئٹم گرل بننا ایک بہترین تجربہ قرار دیتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئٹم سانگ کسی فلم کے ضامن ہوتے ہیں اور اس میں کام کرنے کے بعد مجھے محسوس ہونے لگا ہے کہ پاکستانی سینما پھر ابھر رہا ہے، ہم ٹیلیویژن پر شہرت حاصل کر چکے ہیں اور بہت جلد فلم انڈسٹری میں بھی آجائیں گے، ہم پاکستانی دنیا کی کسی فلم انڈسٹری سے کم نہیں۔

چکنی چیمبلی مہوش کا پسندیدہ آئٹم سانگ ہے اور 'نامعلوم افراد' میں خود ان کا ڈانس بھی لگتا ہے کہ اس سے ہی ملتا ہے، وہی لباس اور انداز سب بولی وڈ گیت سے ہی تو ملتا جلتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024