میرا ایجنڈہ عمران خان سے مختلف ہے: طاہر القادری
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر عامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ان کا ایجنڈہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان سے قدرے مختلف ہے۔
پیر کے روز لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی جانب قومی اسمبلی چار انتخابی حلقوں میں ووٹروں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے مطالبہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چار حلقوں میں ہونے والی دھاندلی ان کے لیے کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے، بلکہ وہ عوام کو اس موجودہ انتخابی نظام سے نجات دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پاکستان کو کافی نقصان پہنچایا ہے، لیکن انقلاب کے بعد ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو ملک کو سنگین بحران کی سطح تک لے کر گئے ہیں وہی ملک کی اس حالت کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ وہ ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے بجائے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔
عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ وہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں