• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm

حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپوں کو نشانہ بنائیں گے، خواجہ آصف

شائع July 8, 2014
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف۔ —فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف۔ —فائل فوٹو

نیو یارک: پاکستان شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے دوران سرحد پار افغانستان میں حملے کرنے والے جنگجوؤں سمیت تمام عسکریت پسند گروہوں کو نشانہ بنائے گا۔

امریکی روزنامہ وال سٹریٹ جنرل نے پیر کو پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے حوالے سے بتایا کہ فوجی آپریشن میں افغان طالبان سے جڑے حقانی نیٹ ورک کو بھی ہدف بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ حقانی نیٹ ورک تقریباً تین دہائیوں سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہے اور واشنگٹن اور کابل اسے افغانستان کے استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

آصف نے وال سٹریٹ جنرل سے گفتگو میں کہا کہ ' ہم کسی بھی تفریق کے بغیر اپنے علاقے سے تمام قسم کے دہشت گردوں کو ختم کریں گے'۔

' اگر کوئی تفریق رکھی گئی تو آپریشن کا مقصد ہی فوت ہو جائے گا۔ یہ آپریشن ہمارے یا ان کے طالبان یا پھر اچھے اور برے طالبان کے درمیان تفریق کے بغیر جاری رکھنا ہو گا'۔

خیال رہے کہ پڑوسی ملک اور امریکی حکام کافی عرصے سے پاکستان پر افغانستان اور انڈیا کے خلاف پراکسی کے طور پر شدت پسندوں کی حمایت کرنے کے الزام لگاتے آئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025