• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

جمہوریت ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے، رضا ربانی

شائع July 4, 2014
--- اے ایف پی فوٹو
--- اے ایف پی فوٹو

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تو وفاق کو خطرات لاحق ہونگے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عوام وفاق کو درپیش خطرات سے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورت حال نے بھی عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے جب کہ بدانتظامی اور کرپشن نے عام آدمی کیلئے روزگار کا حصول مشکل بنادیا ہے اس لیے ایسی صورتحال میں جمہوریت ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ مختلف معاملات میں شدید اختلافات ہیں، لیکن تاریخ میں کی گئی غلطیاں دہرانے سے بچنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر بات ہو رہی ہے کہ منتخب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں مارشل لاء کا دور طویل رہا ہے، اس بار جمہوریت کو ڈی ریل کیا گیا تو آئین پاکستان کو نہیں وفاق پاکستان کو نقصان ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024