• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سانحہ ماڈل ٹاؤن : حکومتی عہدیداران کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

شائع July 4, 2014
پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے مابین جھڑپ کا ایک منظر-فوٹو اے ایف پی
پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے مابین جھڑپ کا ایک منظر-فوٹو اے ایف پی

لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری کے ادارے منہاج القران ٹرسٹ نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق درخواست منہاج القران کے ڈائریکٹر جواد احمد کی جانب سے لاہور کی سیشن عدالت میں دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔


راولپنڈی : پی ٹی آئی کے 53 گرفتار کارکنان کو جیل بھیج دیا گیا


انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر ہنگامہ آرائی اور پولیس پر تشددکرنے کے الزام میں گرفتار پاکستان عوامی تحریک ( پی ٹی آئی) کے 53 کارکنان کو دس روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق تمام کارکنوں کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنا ن کے خلاف مقدے کی سماعت اسماعیل جوئیہ نے کی۔

دوران سماعت پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے 53 کارکنوں کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے تمام کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سترہ جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں پی اے ٹی کے متعدد کارکن ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024